تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجر رجسٹرڈ

تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجر رجسٹرڈ

اسلام آباد: (پی ڈبلیو نیوز) تاجر دوست ایپ میں تین جون تک 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق لاہور سے 7 ہزار 297 تاجروں نے ایپ میں رجسٹریشن کرائی جبکہ کراچی سے 5599 اور راولپنڈی سے 3067 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے 2153 اور پشاور سے 2037 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں اسی طرح کوئٹہ سے 1317 اور دیگر شہروں سے 2027 اور ملک کے 6 بڑے شہروں سے 21 ہزار 470 تاجر رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *