پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم کو 2 ایونٹس میں شرکت کا موقع مل گیا

پیرس اولمپکس کی تیاری کیلئے ارشد ندیم کو 2 ایونٹس میں شرکت کا موقع مل گیا

لاہور: (پی ڈبلیو نیوز) پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو دو ایونٹس میں شرکت کا موقع مل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، کوچز نے ان کو پیرس اولمپکس سے قبل دو ایونٹس میں بھرپور شرکت کی اجازت دے دی۔

ارشد ندیم 18 جون کو فن لینڈ کے ایونٹ میں حصہ لیں گے جبکہ وہ 7 جولائی کو پیرس میں ہونے والے ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔

اولمپیئن جیولین تھرور ان دنوں ری ہیب مکمل ہونے کے بعد پنجاب سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا میں بھی 5 ہفتے ٹریننگ کرچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *