بچوں کی سمگلنگ کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

بچوں کی سمگلنگ کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی :(پی ڈبلیو نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے بچوں کی سمگلنگ کے مقدمے میں سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سٹی کورٹ میں دوران سماعت پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم صارم برنی ہر جگہ جھوٹ بول رہا ہے، ملزم نے کہا تھا کہ حیا نامی بچی کے والدین اسے خود چھوڑ کر گئے تھے جبکہ حیا کی والدہ کا بیان ہے کہ میں اپنی بچی کو لینے گئی تو صارم برنی نے مجھے بھگا دیا۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے ضمانت منظور نہ کی جائے، ملزم پر 20 سے زائد بچوں کی سمگلنگ کا الزام ہے۔

عدالت محفوظ فیصلہ ایک گھنٹے کے بعد سنائے گی ۔

گزشتہ سماعت میں بچوں کی سمگلنگ کے الزام میں سماجی کارکن صارم برنی کودو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا تھا ، عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صارم برنی کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روزقبل ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے سماجی رہنما صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *