ٹی20 ورلڈ کپ: شاہینوں کا آج پہلا امتحان، سپر پاور امریکا سے مقابلہ

ٹی20 ورلڈ کپ: شاہینوں کا آج پہلا امتحان، سپر پاور امریکا سے مقابلہ

ڈیلس: (پی ڈبلیو نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ میں شاہینوں کا آج پہلا امتحان ہے، قومی ٹیم سپر پاور اور میزبان امریکا سے ٹکرائے گی۔

پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان جوڑ آج ڈیلس کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے پڑے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی، امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب قومی کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکا کی وکٹیں باؤلرز کے لیے ساز گار ہیں لیکن ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہترین ہے۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *